لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیا جلسہ نہیں بلکہ خالصتاً عوام کا جلسہ تھا ، جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں اور انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے ، جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں لیکن ہمیں اب اس سے فریق نہیں پڑتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میںمرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائو میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیتی،سنٹرل ورکنگ کمیٹیوں اوراراکین قومی اسمبلی وسینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے جلسے کی تیاری میں حصہ لینے والے پارٹی کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو جلسے کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کے انعقاد پر اللہ تعالی کا شکر اور عوام سے اظہار تشکر کرتی ہوں، مجھے جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا کہ میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں لیکن ہمیں اب اس سے فرق نہیں پڑتا ،جلسہ دیکھنے والے جانتے ہیں کہ جتنا بڑا جلسہ میدان میں تھا اس سے زیادہ بڑا جلسہ باہر تھا،جلسہ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا رہا،یہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیاجلسہ نہیں تھا بلکہ خالصتاًعوام کا جلسہ تھا،مینار پاکستان کے جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں، انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے ،خواتین کا خاص طورپر شکریہ ادا کرتی ہوں، میڈیا کی خبر ہے کہ خواتین بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہوئیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...