ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈنے خلائی صنعت کے فروغ کے لیے سپیس گروپ کا آغاز کیا ہے۔ اس گروپ کا آغاز کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت میں یہ پہلی سرمایہ کاری ہے جو خلائی شعبے میں کی گئی ۔پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے این ایس جی خلائی صنعت میں پی آئی ایف کی پہلی سرمایہ کاری ہے۔ جس کا مقصد خلا کے شعبے میں مملکت کو ترقی و فروغ دینا ہے۔ نیز عالمی سطح پر جدید سیٹلائٹ فراہم کرنا ہے۔پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے مینا ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کے سربراہ عمر المدی نے کہا ‘این ایس جی’ کا قیام سعودی عرب کو سیٹلائٹ اور خلائی شعبے میں ترقی دینا ہے۔ یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔خیال رہے گزشتہ سال سعودی عرب نے اپنے پہلے دو خلا بازوں کو خلائی مشن پر بھیجا تھا۔ جس میں ایک خاتون خلا باز ریانہ برناوی بھی شامل تھی۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...