واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے غزہ کے حوالے سے پیش کی گئی جنگ روکنے کی تجویز کے حوالے سے ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی ارکان کنیسٹ کو مطلع کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز اپنی موجودہ شکل میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اگر حماس کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ہمارے پاس جنگ دوبارہ شروع کرنے کا آپشن موجود ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے غیر عوامی بیانات میں قانون سازوں کو یقین دلایا کہ یہ تجویز اسرائیل کو کسی بھی وقت لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ جب اسے لگے گا کہ مذاکرات سودہیں تو ہم غزہ میں جنگ دوبارہ چھیڑ دیں گے۔وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ مذاکرات کے بعد کے مرحلے میں حماس کے زیر حراست تمام افراد کی رہائی،حماس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور غزہ کی پٹی پر اس کی حکمرانی کے خاتمے پر اصرار کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...