اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان میں لانا مسلم لیگ ن کا وعدہ ہے، بیرسٹرامجد ملک

0
101

راچڈیل(این این آئی) راولپنڈی سے آئے سینئر صحافی فہیم انور نے ہارون شاہ اور سردار کمال کیساتھ راچڈیل میں مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر اور سابق چیئرمین او پی ایف بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی امور ، خبر اور اخبار ، مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی سو دن کی کارکردگی اور اوورسیز کے دیرینہ مسائل زیر گفتگو آئے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ فہیم انور اور دوستوں کیساتھ راچڈیل برطانیہ میں بہت اچھی ملاقات رہی ہے،انکے ساتھ صحافت ، صحافی ،خبر، فیک نیوز اور پراپیگنڈا سمیت ڈھیروں باتیں ہوئیں،صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تجویز اقدامات پر بھی گفتگو کی۔پاکستان سے محبت ہماری مشترکہ اساس ہے ایسے صاف ستھرے خبردان ہمارے معاشرے کااثاثہ اورصحافت کاحسن ہیںبیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ فہیم انورکیساتھ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کی اسلام آباد میٹنگز کے دوران مختلف ادوار میں نشست ہوتی رہی اور ان سے بہت سیکھنے کو ملا ہے، انشاللہ منشور کے مطابق تارکین وطن کی دادرسی اور نمائندگی کیلئے پاکستان میں قانون سازی اور فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان میں لانا مسلم لیگ ن کا وعدہ ہے اور اس پر عمل درآمد ہوگا۔ بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں صحافی ساتھیوں کیلئے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہونہار صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہمارا اثاثہ ہیں،اگر پاکستان کے امیج کو بدلنا ہے تو فیک نیوز کلچر کو من حیث القوم ختم کرنا ہوگا اور نقل کی بجائے اصل کی طرف لوٹنا ہوگا۔فہیم انور نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک سے ہمیشہ ملاقات دلچسپ اور حوالہ افزاءرہی ہے اور بیرسٹر کا اوورسیز کیلئے کام بولتا ہے۔ ہر زمانے میں صحافیوں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن سچ کو آنچ نہیں۔ بعدازاں بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی تواضع کی اور مہمان کو تحائف اور اپنی کتاب “پاکستان کا سفر” دیکر رخصت کیا۔