واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، جب کہ پاکستان میں پْرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں 9 مئی حملے سے متعلق امریکا کا کیا موقف ہے؟امریکی ترجمان نے جواب دیا کہ ہم پاکستان سے دنیا بھر میں جائز، آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، جس میں پر امن احتجاج بھی شامل ہے اور ہم پرتشدد کارروائیوں سمیت توڑ پھوڑ، لوٹ کی مخالفت کرتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی مقام پر ہونے والے مظاہرے پرامن طریقے سے ہونے چاہئیں اور حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ان مظاہروں سے قانونی طریقے سے نمٹیں اور انہیں اظہار رائے کی آزادی کا حق دیں۔میتھیو ملر سے پوچھا گیا، کیا امریکا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروپ کے خلاف پاکستان کے حملوں کی حمایت کرتا ہے؟ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے حوالے سے رابطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، اس کے لیے متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارے سالانہ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ بھی شامل ہیں، ہم جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، اس میں احتجاج کا حق، پْرامن اجتماع کا حق شامل ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...