نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات انجام دینے والے سب سے اہم ادارے اونرواکے بارے میں جاری اسرائیلی مخالفانہ مہم کے باوجود دو ٹوک انداز میں کہا ہے فلسطینیوں کے لیے اونرواکا کوئی متبادل نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی طرف سے اونرواکی حمایت میں آنے والے بیان میں سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ 118 ملکوں نے اونرواکو فلسطینیوں کے لیے انسانی بنیادوں پر ناگزیر قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی اونرواغزہ کی پٹی کے علاوہ مغربی کنارے، اردن، شام اور لبنان میں بھی لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کے لیے صحت کی سہولیات اور امداد فراہم کرتی ہے ۔ جبکہ بے گھر فلسطینیوں کے بچوں کے لیے پناہ گزین کیمپوں میں تعلیم کی سہولت کا اہتمام کرتی ہے حتی کہ غزہ جنگ کے دوران مشکل ترین حالات اور براہ راست ‘اونروا’ اسرائیلی فوج کی بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہو رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 195 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ ‘اونروا’ کے مراکز اور بنائے گئے تعلیمی اداروں سمیت امدادی مراکز اور قائم کردہ پناہ گزین کیمپوں کو یو این او کی یہ ایجنسی برادشت کر رہی ہے۔اس صورت حال میں اسرائیل براہ راست ‘ اونروا’ کی مسلسل دشمنی کے انداز میں میں مہم شروع کیے ہوئے ، تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے نیو یارک میں ‘اونروا’ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘میری سب سے اپیل ہے کہ ‘ اونروا ‘ اور اس کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں۔ مجھے واضح کرنے دیں کہ ‘اونروا’ کا کوئی متبادل نہیں ہے۔سیکرٹری جنرل نے مزید کہا ‘اونروا’ کا عملہ پر تشدد مظاہروں اور غلط مہموں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی اہلکاروں کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں بھی لے رکھا ہے۔ مغربی کنارے میں بھی ‘اونروا’ کے اہلکاروں کی نقل وحرکت پر پابندیاں ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...