لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ جلد ختم نہیں ہوگا، عمر ایوب کو کسی نے غلط بریفنگ دی ہے، میں ان سے ضرور پوچھوں گا کہ وہ سائنسدان کون تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے موجودہ حکومت کو گردشی قرضہ وراثت میں ملا ہے اور یہ جلد ختم نہیں ہوگا بلکہ اس میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔وزیر توانائی عمر ایوب کے دسمبر 2020 تک قردشی قرضوں کا بہا ئوزیرو کرنے کے دعوے پراسدعمر نے کہاکہ مجھے اس سوال سے راجہ پرویز اشرف یاد آگئے،جب پرویز اشرف وزیر پانی و بجلی بنے تو میں سیاست میں نہیں تھا۔ میں ٹی وی پر دیکھتا تھا، وہ بار بار کہتے تھے کہ دسمبر تک گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا اور لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ایک بار وہ کراچی آئے تو گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ ڈنر پر میں نے ان سے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ روز ٹی وی پر آکر دسمبر کی ڈیڈلائن دیتے ہیں، آپ کو کس نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضے ختم ہوجائیں گے تو پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ہمیں تو بیوروکریٹ بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب سے یہ پوچھنا پڑے گا کہ ان کو کس سائنسدان نے یہ بتایا تھا کہ دسمبر میں گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا، میں ان سے یہ سوال ضرور پوچھوں گا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی مارچ تک پہلی کھیپ آجائے گی جو صرف طبی عملہ کیلئے ہوگی، اب تک 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد پانچ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے، ویکسی نیشن کیلئے ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے اور لاجسٹک کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔عام شہریوں کیلئے ویکسین کب آئے گی سوال پر اسد عمر نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کو ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں، 60 فیصد آبادی کو ضرورت پڑے گی اور اس میں وقت لگے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...