ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی کک لگانے اور ایکسرسائز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے ساتھی اداکاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دیشا پٹانی اپنی فٹنس پر بیحد توجہ دیتی ہیں۔ وہ اکثر جم میں کی جانے والی ایکسرسائز کی وڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔دیشا پٹانی نے کک بیگ پر انتہائی مہارت سے کک لگائی اور اسکی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک ساڑھے5 لاکھ سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔دو دن قبل دیشا پٹانی نے ایکسرسائز کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے اب تک 8 لاکھ89 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف جو کہ دیشا پٹانی کے انتہائی قریبی دوست ہیں انہوں نے اداکارہ کی دونوں وڈیو کو لائک بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ مداحوں نے بھی وڈیو پر کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات لکھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...