اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں ، لاکھوں بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ،مقبوضہ جموں و کشمیر نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے، کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے ،غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جا رہی، بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں ، کوشش ہے افغانستان میں دیرپا قیام امن قائم ہو پاکستان نے اس پورے عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا،پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار سے ہم واقف ہیں،استعفوں کے معاملے پر اندرونی اختلافات ہمارے علم میں ہیں ،مسلم لیگ نون کے اندر مختلف آراء ہم سے ڈھکی چھپی نہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر ،خطے میں امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ پاکستان کو بہت اطمینان ہوا ہے کہ جو باتیں ہم گذشتہ دو سال سے کہتے چلے آ رہے تھے آج دنیا ان کی تائید کر رہی ہے،ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے رہے ہیں آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں سنائی دے رہی ہے ،بھارت پراپگنڈہ کر رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں ، یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہرگز نہیں ہے ،بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ چکے ہیں جبکہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی،انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں ، لاکھوں بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ،مقبوضہ جموں و کشمیر نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے انہوںنے کہاکہ غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جا رہی ـ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں ـانہوںنے کہاکہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں ،ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پابند سلاسل ہیں اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،الحمد للہ آج یہ آوازیں برطانیہ کی پارلیمنٹ سے اْٹھ رہی ہیں ،یہ یقینا ہمارے سفارتی نقطہ ء نظر کی کامیابی ہے،یہ امر کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعثِ ہے اس آواز سے ہندوستان کا چہرہ مزید بے نقاب ہو گا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...