اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر پیر کو امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر ضروری حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائیگا،اجلاس میں احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سیکیورٹی کابھی جائزہ لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...