اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا جبکہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرکار مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے، جھوٹ کے کاروبار سے یہ کھیل نہیں چل سکتا، یہ کردار کشی کرتے ہیں،پہلے بھی چیف جسٹس سے استدعا کی تھی میرے اوپر لگے الزامات کا نوٹس لیں،ہم حکومت کے جھوٹے کیسوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔بعد ازاں کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ یہ کردار کشی کرتے ہیں، الزام لگایا گیا کہ میں نے ستر ارب کا کمیشن لیا، پہلے بھی چیف جسٹس سے استدعا کی تھی میرے اوپر لگے الزامات کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ اگر میں نے کمیشن لیا ہے تو چین ہی سے مل سکتا ہے اور کہیں سے نہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستانی معیشت کا ستیاناس کر دیا گیا ہے، عام آدمی مہنگائی کے نیچے کچلا جا رہا ہے، بجلی اور گیس کے بل بے قابو ہو چکے ہیں،ہر مہینے بجلی کے جھٹکے لگتے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...