اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز مالیت کی ترسیلات زر بھجوائیں اور یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جنوری 2021 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، جو کہ گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔ رواں برس اب تک گزشتہ برس کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور اس پر وہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔اپنی دوسری ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (بڑے پیمانے پر پیداواری شعبہ) کے حوالے سے بھی اچھی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں دہرے ہندسے کی نمو دیکھنے میں آئی ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 11 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح جولائی 2020 سے دسمبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے، صنعتی شعبے میں بھی خوشخبری مستحکم نمو کی عکاس ہے۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...