اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انکی فراخ دلی پرانگلیاں اٹھانیوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے اپوزیشن کے حوالے سے کہاکہ ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا،ن لیگ کی 23پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کی درخواست پر وزیراعظم نے اہم اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کو پروان چڑھانے والے سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ چاہتے ہیں،عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقہ کار کو رائج کرانا چاہتے ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرنیوالوں کے عزائم کیا ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس اور دھاندلی کی سیاست کی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے امن و امان کو برباد کیا،مسلم لیگ ن بار بار اپنا بیانیہ تبدیل کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،حلقہ این اے 75کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...