ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘رادھے’ کا انکے شائقین بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ انتظار اب مزید ایک سال طویل ہوسکتا ہے۔سلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ‘رادھے’ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈائون جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔اداکار نے مزید کہا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فلم کو اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...