اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا خزیمہ سمیع الحق)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا خزیمہ سمیع الحق نے کہا کہ ہم، جمعیت علماء اسلام پاکستان، امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کے حالیہ اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
روس کی جانب سے افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ افغانستان حکومت وعوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
ہم تمام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے برادر اسلامی ملک، افغانستان، کی حکومت کو تسلیم کریں۔
خاص طور پر ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امارتِ اسلامی افغانستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔ یہ اقدام علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہوگا۔
مولانا خزیمہ سمیع الحق نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی نظام کا قیام ایک تاریخی موقع ہے، جسے دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ وہ افغان عوام کی خودمختاری کا احترام کریں اور ان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ افغانستان ، پاکستان اور پورے عالم اسلام کو امن و ترقی عطا فرمائے۔