اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے لیے جان کی پرواہ کیے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، جس کی دشمن بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکا۔
انہوں نے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں۔