چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ

0
23

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران اسلام آباد کو بھارت کے اہم ٹھکانوں کے بارے میں لائیو اِن پٹسفراہم کیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے نئی دہلی میں ایک دفاعی صنعت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہم نے دو محاذوں پر لڑائی لڑی: پاکستان سامنے تھا اور چین اسے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا تھا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جب پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان بات چیت جاری تھی، تو پاکستانی افسر بھارتی دفاعی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات سے باخبر تھے۔ ”انہیں چین سے براہِ راست معلومات مل رہی تھیں۔

تاہم سنگھ نے یہ واضح نہیں کیا کہ بھارت کو یہ معلومات کیسے حاصل ہوئیں۔جنرل سنگھ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ترکی نے بھی پاکستان کو جنگ کے دوران اہم مدد فراہم کی، جس میں معروف ترک ساختہ ڈرون بیرکتار اور دیگر دفاعی سازوسامان شامل تھا۔ ان کے مطابق ترکی نے تربیت یافتہ افراد بھی فراہم کیے۔