کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقرنے کہاہے کہ ترسیلات زرمیں26فیصد اضافہ ہواہے،عید پر یہ مزید بڑھ سکتی ہیں، ملک میں آٹو موبائل شعبے میں بہتری آئی ہے، معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کورونا سے قبل معاشی اشاریے مستحکم تھے، کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود بہتر معاشی پالیسی اپنائی۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، رواں سال مارچ میں ترسیلات زر کا حجم 2ارب 70 کروڑ ڈالر رہا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دسویں مہینے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ کی ترسیلات زر 43فیصد زائد ہیں، رواں مالی سال کے 9 مہینوں کی ترسیلات 21 اعشاریہ 50 ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے9 مہینوں کی ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں لوگ خوف کا شکار ہیں، میں اور ڈپٹی گورنرز معیشت کے معاملات بہتر طریقے سے مانیٹر کر رہے ہیں۔رضا باقر نے بتایا کہ بینکوں میں استحکام اور اعتماد کیلئے ہم معاونت کر رہیہیں، ہاوسنگ سمیت دیگر شعبوں کو مانیٹرکیا جارہا ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سیمنٹ کی فروخت ایک سال میں 44 فیصد بڑھ گئی ہے۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ آٹو سیکٹر میں ایک سال میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ہوا، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم تیسری کورونا لہر میں مضبوط معاشی انڈیکیٹرز کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...