لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں اللہ تعالی نے شاندار کامیابی سے نوازا اوریہ الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو سلام ہے جنہوں نے بہادری کے ساتھ اپنے حقِِ رائے دہی کا دفا ع کیا۔مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے تنگ عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے اور حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کا تمام ضمنی انتخابات ہار جانا عوام کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کے ”گھر جاؤ”۔انہوںنے کہا کہ نوشین افتخار کو فون پر مبارکباد دی ہے، تمام تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔اس حکومت کے گھر جانے کے دن قریب ہیں، ان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...