کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سیدمصطفی کمال نے کہاہے کہ اپوزیشن اگر سنجیدہ ہے تو استعفیٰ دے، ایک گھنٹے میں حکومت ختم ہوجائے گی، جو کچھ ہورہا ہے وہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔بدھ کواحتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غررسمی گفتگوکرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں سب نظام آٹو پر چل رہا ہے، ملک کو چلانے والا کوئی نہیں ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں میں موقف حقائق سے پردہ پوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بارہ سالوں سے حکومت میں ہے، جو کچھ یہاں ہورہا وہ پیپلز پارٹی ہی کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف کیسے بات کرسکتی ہے۔ جلسہ میں تاثر دیا کہ کراچی میں کوئی مسائل نہیں۔ 8 نومبر کو باغ جناح میں جلسہ کررہے ہیں، بتانا چاہتے کہ کراچی کے مسائل کیا ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1100 ارب کی بات کی، گیارہ روپے تک نہیں آئے، صرف لالی پوپ دیا جارہا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...