انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

0
45

لندن (این این آئی)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسکواڈ میں واپس آ گئے، انہوں نے آخری ٹیسٹ فروری 2021ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا۔5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1ـ0 سے برتری حاصل ہے۔