ریاض (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں 2027 تک توسیع کردی۔سعودی پرو لیگ نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر سے 2027 تک کھیلیں گے، رونالڈو نے 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے گزشتہ سیزن میں 25 گول کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں سب سے زیادہ گول اسکورر کے طور پر سیزن کا اختتام کیا تھا۔رونالڈو نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ‘ایک نیا باب شروع ہوتا ہے، وہی جذبہ، وہی خواب، آئیے مل کر تاریخ بنائیں۔’رونالڈو نے 2022 میں ڈھائی سال کے معاہدے پر النصر میں شمولیت اختیار کی تھی اور دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے تھے۔ فوربس کے مطابق، وہ پچھلے تین سالوں سے اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔40 سال کی عمر میں، رونالڈو کی متوقع کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالر ہے۔انہوں نے حال ہی میں پرتگال کو اس ماہ دوسرے یوئیفا نیشنز لیگ ٹائٹل کی قیادت کی ہے جب انہوں نے فائنل میں اسپین کو شکست دی تھی۔رونالڈو کی نظریں کیریئر کے 1000 گولز پر بھی ہیں، کلب فٹ بال میں 794 گول اور پرتگال کے لیے 138 گول کرکے ان کی تعداد 932 تک پہنچ گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...