لاہور( این این آئی)ایف آئی اے کی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق دبئی ،متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ اماراتی درہم یا اس سے زائد کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی رہائشیوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے خلاف انکم ٹیکس قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ ضوابط کے تحت بڑا کریک ڈائون جاری ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی شہری ایسے ہیں جن کے پاس 10 سالہ گولڈن ویزا (ریذیڈنسی/اقامہ)ہے جو کم از کم 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جاری کیا گیا۔ یہ افراد پاکستان سے روانگی یا آمد کے وقت ایف آئی اے امیگریشن کائونٹرز پر یہ گولڈن ریذیڈنسی کارڈ استعمال کرتے ہیں جسے اسکین کر کے ایف آئی اے امیگریشن پورٹل پر محفوظ کیا جاتا ہے۔اس ڈیٹا سے باآسانی اس سرمایہ کار کی شناخت کی جا سکتی ہے اور یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا اس نے دبئی/متحدہ عرب امارات میں کی گئی سرمایہ کاری کو اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا ہے یا نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثریت نے نہ تو ان جائیدادوں کو اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا ہے، نہ ہی ان سے حاصل ہونے والی آمدنی یا سرمایہ منافع کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح غیر ملکی اثاثوں پر عائد کیپٹل ویلیو ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...