برسلز (این این آئی) یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے برسلز میں ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وقت ضائع نہ کرے اور اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی میز پر جلد واپس آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوریل نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ ایرانی کسی نہ کسی طرح بطور کوآرڈینیٹر مجھ سے اور سنہ 2015 میں طے پائے جوہری معاہدے کی کونسل کے ارکان سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ میں ایرانیوں سے ملنے کو تیار ہوں مگر معاہدے کو بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی مخصوص تاریخ نہیں دے سکتا۔ البتہ اگر ضروری ہوا تو میں ان سے ملنے کے لیے تیار ہوں۔ جوزف بوریل نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ واشنگٹن میں بات چیت کی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ بہت ضروری ہے لیکن مجھے اس سلسلے میں ایک طرح کے اسٹریٹجک صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنے آپ کو ناکام نہیں ہونے دے سکتے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...