اسلام آباد (این این آئی)امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ بزنس فورم کے چیئرمین حفیظ خان بھی ان کے ہمراہ تھے ،دوران ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات ،معاشی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،ہماری حکومت، معاشی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کو، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ای ویزہ سمیت کئی اہم سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی کمپنیاں ان مراعات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں ، ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی خدمات کو سراہا۔طاہر جاوید نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،انہیں، پاکستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دیا۔
مقبول خبریں
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج...
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ...
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ۖ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی...
بیجنگ(این این آئی)چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ۖ حضرت...
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی...
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے...