اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے کہا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی مارے ہمارے گھرتو سکون ہے،مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ۔سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں کہتا ہوں ممتاز قادری زندہ باد۔ انہوںنے کہاکہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا گیا وہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہوں گے، شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔کیپٹن (ر )صفدر نے دوسری شادی کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...