اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے پابند ہیں ، جنہوں نے تعمیرات کی غلط منظوری دی ان کو بھی سزا ہونی چاہیے،اسلام آباد میں بڑے بڑے لوگوں کے مکانات کو ریگولرائز کیا گیا،نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہوسکتا تھا،کمیشن بنا رہے ہیں جو نشاندہی کریگا کہ کس کے حکم پر تحقیقات ہوئیں، گورنر سندھ سے ملاقات کی سفارشات سندھ کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب بھی کورٹ بلائے گی حاضر ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر سے ملاقات ہوئی ہے،گورنر کو کہا جو خیالات ہیں لکھ کے دیں،گورنر کا پورا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی حکم کے مطابق نسلہ ٹاور گرا رہے ہیںلیکن سپریم کورٹ نے کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی،جس نے نسلہ ٹاور کی اپرورول دی ہے اس پر ایکشن لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ،حکومت کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ،ضلع پشاور میں بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو ہونے جارہے ہیں
مقبول خبریں
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...