اسلام آباد (این این آئی)صوبہ ہزارہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خطہ ہزارہ کو درپیش مسائل اورترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور علاقائی محرومیوں کا ازالہ کرنے لیے ایوان بالا اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتا رہے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا نہ صرف صوبائی اکائیوں بلکہ مختلف علاقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ علاقائی محرومیوں اور برابری کی سطح پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کے لیے تجاویز دی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ خطہ ہزارہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی خوش آئند ہے۔ وفد میں مرتضیٰ جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود، سردار محمد یوسف اور دیگر رہنما شامل تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...