برسلز (این این آئی)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف سے متعلق ایکشن پلان پر بھرپور تعاون کیا، اسے اب گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف سے متعلق قانون سازی بھی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف حکام سے گرے لسٹ کے معاملے پر کھل کر بات ہوئی، 3 سال میں پاکستان نے انتظامی اقدامات سے متعلق فیٹف کو آگاہ کیا۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 2018ء میں دیئے گئے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا، فیٹف نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ایک نکتے پر پاکستان کو غیر ضروری طور پر گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے، فیٹف میں چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور دیگر ممالک کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا یورپی اور دیگر ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...