ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی شادی کا تذکرہ مذاق ہی مذاق میں ایک بار پھر چھیڑ دیا گیا۔مشہور بھارتی اینکر منیش پال نے ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے، جس میں امیتابھ بچن کا روپ دھارے کامیڈین نے سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔امیتابھ بچن کے مشہور پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے انداز میں پوچھے گئے شادی کے سوال پر سلمان خان شرما گئے، اس پر کامیڈین نے انہیں لیجنڈ اداکار کے انداز میں کہا ‘بھیا کرلیجیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان جو زندگی کی 56 بہاریں دیکھ چکے ہیں، اس بات پراتنا شرمائے کہ ان کے چہرے کی لالی تک عیاں ہوگئی۔منیش پال نے اپنے یوٹیوب چینل پر سعودی دارالحکومت ریاض میں ‘دی دبنگ’ شو کی دستاویز جاری کی ہے۔اس ویڈیو میں وہ شائقین کو اسٹیج کی سیرکرواتے ہیں اور شو میں سلمان خان، پربھودیوا، شلپا شیٹی، آیوش شاما، سائی منجریکر اور اپنی پرفارمنس کی جھلکیاں بھی دکھاتے ہیں۔ایک موقع پر منیش ہجوم کی محبتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے تو ہمیں شو روکنا پڑے گا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیش پال امتیابھ بچن کو اسٹیج پر بلاتے ہیں تو کامیڈین سنیل گروور بالی ووڈ لیجنڈ کی نقل میں سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیتے ہیں۔سنیل گروور سلمان خان سے پوچھتے ہیں کہ ‘ کیا ہوجاتا ہے شادی کے نام پر آپ کو؟بھیا کرلیجیے’، اس موقع پر بھائی جان کے چہرے کی لالی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ ریاض کے دورے کے دوران انہیں خوب مزہ آیا، ہم سب کو بہت محبت اور پزیرائی ملی۔
مقبول خبریں
امریکی کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا استقبالیہ
نیویارک (این این آئی)پاکستانی نژاد ممتاز امریکی شخصیت اور ڈیمو کریٹ پارٹی کی طرف سے امریکی کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر آصف محمود نے کہا...
بلاول بھٹو زرداری کی دہشتگردی واقعہ کی مذمت ،کراچی دھماکے میں جانی نقصان پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کراچی دھماکے...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 23مئی کو طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 23مئی کو طلب کر لیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ...
چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، ہر جلسے...
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ...
قرض پروگرام کی بحالی،حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات (کل) ہوں گے
دوحہ(این این آئی)قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان پالیسی مذاکرات (کل) بدھ کو دوحا میں ہونگے،پاکستان کی...