کراچی(این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دے دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اپنے بالوں کی ٹریمنگ کے لیے گئی تھی، پہلے میں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے اپنے بالوں کو گلابی رنگنے کے لیے کہا اور وہ پریشان ہوگئے کہ میں کیا کروانا چاہ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ‘اْس کے بعد، میں نے ٹرمنگ کروائی، واپس گھر آگئی تو امّی نے مجھے دیکھتے ہی کہا ‘یا اللّہ۔ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ ‘اْنہوں نے کبھی اسکول اور کالج میں بھی اپنے بال کلر نہیں کروائے۔اْنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘حال ہی میں میرا اومی کرون ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں اب انتہائی مثبت زندگی گزار رہی ہوں۔واضح رہے کہ سال 2020 میں ماہرہ خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...