میلبرن(این این آئی) آسٹریلیا میں دوبارہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوکووچ نے آسٹریلیا کی جانب سے دوبارہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے، آسٹریلیا سے بے دخل اورویزا منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ نے آسٹریلین بارڈر فورس کے ویزا منسوخی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اورکچھ روز قبل ہی عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔گزشتہ روز آسٹریلیوی حکومت نے ایک بار پھر سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا جس کے بعد ان کے وکلا نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناع کی درخواست جمع کرادی ہے۔مقامی عدالت نے سماعت کے بعد کیس فیڈرل کورٹ کو بھجوا دیا ہے ویزا منسوخی کیخلاف جوکووچ کی اپیل پرسماعت اتوار کو ہوگی۔جوکووچ کا ویزا گزشتہ ہفتے میلبرن پہنچنے پر کورونا ویکسین کی شرائط پوری نہ کرنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا پہنچے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...