لاہور(این این آئی) وزیراعلی عثمان پنجاب بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے، ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے، نہ ہی یہ مارچ کر سکتے ہیں، استعفے اور لانگ مارچ کی باتیں سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھر ڈینگی پر، کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت فیصلے کیے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمتِ عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلا ئوکم ہوا، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا، نہ ہی آئندہ آئے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...