شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ بر آمد

0
736

شمالی وزیرستان(این این آئی)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کے نام کر لی گئی ،ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، پکڑے گئے اسلحے میں سب مشین گنز، دستی بم اور کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔