کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے کرکٹر فل سالٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ صرف پاکستانی نہیں غیر ملکی کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ ایک انٹرویو میں 25 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کیریئر کے آغاز میں ابوظہبی ٹورنامنٹ کھیلنا اور پھر پی ایس ایل کھیلنا ان کیلئے کافی مفید ثابت ہوا ہے۔فل سالٹ نے کہا کہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ ان کا فرنچائز کرکٹ میں پہلا تجربہ تھا جو ان کیلئے کافی مفید ثابت ہوا جبکہ وہ اس کے بعد پھر قلندرز کے پی ڈی پی اسکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا گئے۔ فل سالٹ نے کہا کہ باہر کا ہونے کے باوجود بھی لاہور قلندرز کے پی ڈی پی کا ان کے کیریئر پر اثر ہوا تھا، مقامی پاکستانی کرکٹرز کیلئے تو یہ پروگرام بہت مفید ہے۔انگلینڈ کی جانب سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں بھی کردار ادا کررہی ہے، اس لیگ میں مقابلے کا معیار کافی سخت ہے جو خاص طور پر بیٹرز کو کافی پختہ بناتا ہے، پاکستان کی وکٹوں پر کرکٹ کھیل کر گیم کی سمجھ بھی بڑھ جاتی ہے۔ایک سوال پر انگلینڈ کے بیٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بلے بازوں کیلئے مشکل لیگ ہے، یہاں بولنگ کا معیار اتنا بلند ہے کہ بیٹرز کو رنز بنانے میں مشکل ہوتی ہے، وہ ہمیشہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کا ارادہ لیے ہی پاکستان آتے ہیں، اگر یہاں ٹاپ اسکورر میں جگہ بنانی ہے تو بیٹرز کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔فل سالٹ نے اس سال کے آخر میں دورہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ جہاں کرکٹ کھیلے، اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کریں اور خود کو سلیکشن کیلئے منوائیں، دورہ پاکستان ایک ایسا دورہ ہے جس میں شمولیت کے وہ خواہشمند ہوں گے۔25 سالہ کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنا قیام ہمیشہ انجوائے کیا ہے مگر وہ خود کو اس بات کا اہل نہیں سمجھتے کہ وہ دوسروں کو اس حوالے سے کوئی مشورہ دیں، کس کو کہاں دورہ کرنا ہے، اس بات کا فیصلہ اس کا انفرادی فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب تک جو مواقع ملے ہیں اس میں انہوں نے انگلینڈ کے سلیکٹرز کو اپنی صلاحیتوں سے آگاہ کیا ہے، کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی جہاں موقع ملے وہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کریں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...