اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا جمہوری اور آئینی حق ہے ،وزیراعظم اور وزرا کے بیانات آئینی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش ہے،عمران در بدر جا رہا ہے، مایوس نظر آ رہا ہے،عمران خان چند دن بعد سابق وزیر اعظم ہو جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے جو صورتحال بنا دی ہے وہ مناسب نہیں ہے،آئین و قانون واضح ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا ایک جمہوری اور آئینی حق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا کے بیانات آئینی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش ہے،بیانات سے پتہ چلتاہے حکومت کے پاس 172 ممبران نہیں ہیں ،اگر ان کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ دیر نہ لگاتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران در بدر جا رہا ہے، مایوس نظر آ رہا ہے،یہ چند دن بعد سابق وزیر اعظم ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ان کے اپنے ممبران کا اس پر اعتماد نہیں ہے،عمران دھاڑیں مار مار کے رو رہا ہے۔
مقبول خبریں
حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا...
آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی...
عمران نیازی اہم شخصیات کی کردار کشی کرتے ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی...
سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے...
اسلام آباد/ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو...
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان کی سکیورٹی کے حوالے سے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان...