اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگراپوزیشن کے نمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے؟،ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے، لانگ مارچ کر نے و الوں کو پہلا نہیں روکا ، آئندہ بھی نہیں روکا جائیگا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں،اگرنمبرز پورے ہیں تواسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے۔انہوں نے کہا تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتے ہیں، تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا آئینی حق ہے اورعدم اعتمادکامقابلہ کرناہمارآئینی وجمہوری حق ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا،حکومت نے کہیں نہیں روکا لانگ مارچ کرنیوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکاجائیگا،کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سے شیئرکرناچاہتے ہیں،جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں اوآئی سی کانفرنس ہونے والی ہے اس کے اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزازہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں،جب پارلیمنٹ حملہ کیا گیا تب بھی مذمت کی ۔ انہوںنے کہاکہ حملے کے فوری بعد وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ گیا ،پارلیمان کو بتایا کہ پارلیمنٹ سیاسی کعبہ ہے ،اپوزیشن کو شور محض پانی کا بلبلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا کسی جگہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، عمران خان نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو دعوت دی ہے، ڈی چوک پر جلسے کے لیے نے پناہ جوش ہے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...