اسلام آباد(این این آئی)ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پر بحال کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، یونیورسٹی انتظامیہ نے قبلہ ایاز کو رکن بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔عدالت کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر قبلہ ایاز کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ قانون میں رکن بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن بورڈ آف گورنرز کی 2 سالہ مدت کو قانون کا تحفظ حاصل ہے، بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے، تو پھر انتظامیہ انہیں کیسے معطل کرسکتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...