اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 41 فیصد ہوگئی ، مزید دومریض چل بسے ۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 641 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 159 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 395 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 785 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 749 زیرِ علاج مریضوں میں سے 119 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 14 لاکھ 99 ہزار 641 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 36 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 85 ہزار 480 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 26 کروڑ 91 لاکھ 92 ہزار 190 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 65 لاکھ 53 ہزار 53 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 32 لاکھ 92 ہزار 541 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 80 ہزار 574 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 113 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 364 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 571 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 153 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں
مقبول خبریں
عبدالقادر پٹیل کا سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
وزیراعظم سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف...
مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں نائب صدارت کے علاوہ مزید اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ...
پی ٹی آئی کا لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف...
اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے رکھیں،وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین...