وزیرخزانہ سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات ،مختلف امور پر غور

0
227

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کوبہت اہمیت دے رہاہے۔وہ پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان کے سفیرتوتویوف اولن بیک آسان کولووچ سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے ۔ملاقات میں پاکستان اورجمہوریہ کرغزستان کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوئوں کاتفصیل سے جائزہ لیاگیا، کرغزستان کے سفیرنے کہاکہ ان کاملک تجارت، سرمایہ کاری اورکاروبارکے ذریعہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ میں گہری دلچسپی لے رہاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کوبہت اہمیت دے رہاہے۔انہوں نے کرغزسفیرکوملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے کرغز سفیرکاشکریہ اداکیا اورانہیں مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے میں مکمل تعاون اورحمایت کایقین دلایا۔