اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین رکن ممالک کیدرمیان تاریخی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں، جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان اور یورپی یونین کیدرمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا سبب بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے، پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری ے ساتھ مثالی تعاون کو آگے بڑھایا، یورپی یونین کے پارلیمانی وفود کے دوروں سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا، امید ہے پاکستان 2023 کے بعد جی ایس پی پلس اسکیم کا حصہ بنے گا۔وزیراعظم نے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال پاک، یورپی یونین کے تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے سنگ میل کو بھرپورانداز سے منایا جانا چاہیے۔یورپی یونین کی سفیر نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا، سفیر رینا کیونکا نے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہوں گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...