عبدالقادر پٹیل کا سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار

0
245

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کی کوششیں کو مزیز تیز کیا جائے ،سندھ میں بھر پور انداز میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائیگا،پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،15 اگست سے جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم شروع ہوگی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت پولیو کا اہم اجلاس پولیو ایمرجنسی آپریشن سیل کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے شرکت کی ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جایزہ لیا گیا ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں ایمرجنسی اپریشن سیل سندھ کے کوآرڈینیٹر نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہا کہ گنجان آباد شہر ھونے کے باوجود صوبائی حکومت کی پولیو کے خاتمے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا کردار انتہای اہم اور قابل تعریف ہے