شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع

0
337

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، آئی جی جیل خانہ جات کو خط میں تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اپوزیشن رہنمائوں سے تحقیقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کرے گا۔ شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنسز میں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔