کراچی(این این آئی)پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین-IX اختتام پزیر ہو گئی ہے۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے باعث بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے دونوں ممالک اور انکی مسلح افواج کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے عسکری میدان میں متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کئے ہیں۔تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین بھی شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر قابلِ ستائش ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ تعاون کے اس ضمن میں سی پیک کا منصوبہ ایک گیم چینجرہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد اور کامیابی کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ایئر چیف نے کووڈ-19 سے منسلک خطرات کے باوجود اتنے بڑے فوجی دستے کو مشق میں شرکت کے لئے بھیجنے پر کمانڈر PLAAF جنرل ڈنگ لائی ہانگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔مشترکہ فضائی مشق شاہین-IX میں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے شرکت کی۔عصر حاضر کے سیکورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاک فضائیہ اندرون اور بیرون ملک اس طرح کی بین الاقوامی آپریشنل مشقوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہے۔شاہین سلسلے کی دسویں مشق اگلے سال چین میں منعقد کی جائے گی-
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...