کشمیریوں کو ان حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

0
420

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کشمیر کو ترجیح اول رکھا جائے ،کشمیری اپنے پیدایشی حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،کشمیریوں کو ان حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،جب تک کشمیریوں کو حق آزادی نہیں مل جاتا خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،جنرل گریسی نے قائداعظم محمد علی جناح کے حکم کو نہیں مانا ،قائداعظم نے کشمیر میں اپنی فوج داخل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن قائداعظم کی حکم عدولی کی گی پھر قباہل کشمیریوں کی مدد کیلئے کشمیر میں داخل ہوے ہمیں سچی بات کرنی چاہیے ،کشمیر پریمیرلیگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ،کشمیر ایک احساس خطہ ہے یہاں پر کرکٹ یا دوسرے اقدامات میں غوروغوض کے بعد اقدامات کیے جاسکتے ہیں ،ہم نے کشمیر میں انہیں اجازت نہیں دی ہے ہم انہیں حکومت ازاد کشمیر سے معاہدے کا کہہ رہے تھے جو انہوں نے نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم سیکرٹری پریس کلب انور رضانے معزز مہمان کو نیشنل پریس کلب آمد اور میٹ دی پریس میں خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جزل محکمہ اطلات آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم ،نائب صدور ،نیشنل پریس کلب راجہ خلیل سعدیہ کمال ممبران گورننگ باڈی راجہ بشیر عثمانی جعفر بلتی راجہ ابرار حسین سمیت سینئرز صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی اور حق خودارادیت کیلئے ایک طویل عرصہ پرامن جدوجہد جاری رکھی لیکن بھارت کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگی ،پھر مجبورا کشمیر یوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا جب بھارتی فوج کے مظالم انتہا کو پہنچ گے تو کشمیری نوجوان مجبور ہوکر ردعمل پر آگے ۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے تاریخ کی بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مستقبل پاکستان سیو ابسطہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کمزور ہو ۔ہم پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ،بھارت کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کیلیے مذموم حربے استعمال کررہا ہے اس وقت ہمیں مل کر بھارت کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا ،حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے یہ ایک احساس مسئلہ ہے کشمیری عوام سالمیت پاکستان اور تحفظ پاکستان کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کشمیر پر جاندار موقف اپناے اور کشمیر میں بہنے والے معصوم کشمیریوں کے خون کی قدر کرے