لاہور (این این آئی)دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی کرکٹرز فٹنس مسائل سے دوچار رہے، وطن واپس پہنچنے کے بعد قومی کرکٹرز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف طبی معائنے کے بعد بابر اعظم کے ساتھ سیشن کرسکیں گے۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا ،بابر اعظم گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ساتھ لاہور پہنچے۔لیگ اسپنر شاداب خان کا منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس کا معائنہ ہوگا اور ری ہیب کا عمل مکمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اوپنر امام الحق کا پہلے سے ہی ری ہیب کا کام جاری ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم، امام الحق کی شرکت یقینی ہے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...