نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست ریاست چھتیس گڑھ کے ایک نوجوان نے ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس شادی کی رسومات چار دن تک جاری رہیں ،موریہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دلہا چندونے کہاکہ میں دونوں لڑکیوں سے محبت کرتا تھا اور کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا تھا۔ ذہن میں تھوڑی تشویش تھی۔ لیکن جب دونوں اس شادی کے لیے تیار ہوگئیں تو میں بھی راضی ہوگیا۔ان کی دونوں بیویاں بھی اس شادی سے کافی خوش ہیں۔21سالہ سندری کا کہنا تھا میں انھیں پسند کرتی تھی اور ان کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، پھر حسینہ آئیں، وہ بھی ساتھ رہنا چاہتی تھیں۔ مجھے کوئی دقت نہیں تھی۔ بعد میں جب شادی کی بات ہوئی تو فیصلہ ہوا کہ ہم دونوں ہی چندو کی دلہن بنیں گی۔دلہا چندوکی دو ایکڑ رقبے میں کھیتی کرنے کے علاوہ جنگل میں ہونے والی پیداوار ان کے کنبے کی آمدنی کا ایک اہم حصہ ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...