اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں کورونا ویکسین کی درآمد جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے سے کورونا ویکسین کی پاکستان درآمد شروع ہونے کی توقع ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پاکستان کا پہلا کووڈ ویکسین سینٹر بھی قائم کر دیا گیا جہاں ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی چلرز نصب کیے گئے ہیں۔ضلعی ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ کووڈ ویکسین سینٹر میں ویکسی نیشن کی مشق بھی کی گئی، یہاں وزارت صحت کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں کے عملے کو ویکسین لگانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نادرا کے اشتراک سے ہیلپ لائن 1166 قائم کی گئی ہے، شہریوں کو ویکسین لگوانے کے لیے اس ہیلپ لائن پر رجسٹریشن کرانا ہو گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...