پمز ملازمین کے جائز مطالبات سینٹ میں ضرور سامنے لائیں گے ،سلیم مانڈی والا

0
799

اسلام آباد (این این آئی)ڈ پٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہاہے کہ پمز ملازمین کے جائز مطالبات سینٹ میں ضرور سامنے لائیں گے ،اسد عمر اور فیصل سلطان ان ملازمین سے ملکر مسائل کا حل نکالیں،بل کی صورت میں حکومت کو عوام اور پمز کی بھلائی کیلئے سب کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پمز کا آج تک ان حالات میں نہیں دیکھا،سات ہفتے سے پمز کا ہر وارڈ بند ہے،یہاں سیاست کرنے نہیں ملازمین سے یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ جائز مطالبات کو سینیٹ اجلاس میں ضرور سامنے لائینگے،ملازمین کے تمام مسائل حکومت کے سامنے لائینگے اور حل نکالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر اور فیصل سلطان ان ملازمین سے ملکر ان کے مسائل نکالیں،اپنے مسائل کے حل کے لیے ان ملازمین کو دو ماہ قبل بھی بلایا گیا تھا،حکومت بھی چاہتی ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مسئلہ ہو،ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کی کبھی اجازت نہیں،بل کی صورت میں حکومت کو عوام اور پمز کی بھلائی کے لیے سب کو اعتماد میں لینا چاہیے۔