شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے دوکشمیریوں کو شہید کر دیا

0
351

سری نگر (این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے دوران معصوم و مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں تازہ ترین ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں ان 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔